For a better experience please change your browser to CHROME, FIREFOX, OPERA or Internet Explorer.
Bentley Mulsanne car stolen from London Imported from Karachi

Bentley Mulsanne car stolen from London Imported from Karachi

پاکستان کسٹمز حکام کو برطانیہ کی ایک خفیہ ایجنسی نے اطلاع دی جس پر کاروائی کرتے ہوئے برطانیہ سے چور کی گئی مہنگی لگژری کار بینٹلے ملسن نام کی گاڑی کراچی کےعلاقے ڈیفنس سے ایک بنگلے سے درآمد کر لی گئی

اس چوری شدہ کار کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ میں ساڈھے پانچ لاکھ ڈالر ہے جو پاکستانی 12 کروڑ بنتےہے

اس کار کا لندن سے پاکستان پہنچنا بہت حیران کن بات ہےلیکن حیرت اس بات پر کہ بغیر کاغذات کےپاکستان لائی گئی اس گاڑی کو محکمہ ایکسائز سندھ اور موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ نے رجسٹرڈ بھی کر لیا اور لاکل نمبر پلیٹ بھی جاری کر دی گئی اس عمل سے سندھ موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ اور سندھ ایکسائز کے نظام پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے

اتنی مہنگی گاڑی کوغیر قانونی طریقے سےپاکستان لانے پرکسٹم ڈیوٹی اور محصولات کے مد میں قومی خزانے کو 30 کروڑ 74 لاکھ کا نقصان پہنچا ہے،لندن سے چوری کی گئی گاڑی کی اطلاع برطانیہ کے انٹلجینس ادارے نے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے ذریعے پاکستان کسٹمز کودی گئی اور عدالت کے جاری کردہ حکم پر ڈیفنس کے ایک بنگلہ پر چھاپہ مارا گیااور وہاں سے یہ برطانوی لگژری کار بینٹلے ملسن برآمد ہوئی ،جس بنگلے سے گاڑی برآمد ہوئی اس بنگلے کے مالک کا نام جمیل شفیع تھا اور وہ گاڑی کے ملکیت اور درآمد شدہ دستاویزات دینے میں ناکام رہا جس کے نتیجے میں بنگلے کے مالک جمیل شفیع نامی شخص اور گاڑی کو فروخت کرنے والا بروکر نوید بلوانی کو موقعپر گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا،اس گاڑی کو فروخت کرنے کا اور سودا طے کرنے والے بروکر نوید بلوانی کی نشاندہی پر فروخت کرنے والا نوید یامین کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں نوید یامین کا تعلق کارز اسمگلنگ کرنے والے بین الاقومی گروہ سے بتایا جاتا ہےاور نوید یامین چوری شدہ اسمگل شدہ گاڑیوں کو فروخت کرنے والے گروہ کا سرغنہ ہے

اطلاع کیمطابق ملزمان سے کی گئی ابتدائی تفتیش سے اس بات کا انکشاف ہو کہ نوید بلونی ایک کار بروکر ہے اور اس نے اس گاڑی کی ڈیل نوید یامین اور جمیل شفیع کے درمیان کرائی او اس کے بعد رقم کے عوض نوید یامین نامی شخص نے گاڑی وصول کی حکام کے مطابق کسٹم حکام نے اسمگلروںکے منظم گروہ کے سرغنہ نوید یامین کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفرور اسمگلر پر محکمہ ایکسائز حیدر آباد اور کراچی کے کلکٹریٹس میں پہلے ہی اسمگلنگ اور دیگر بے قاعدیوں کے متعدد مقدمات درج ہیں ، کسٹم حکام کے مطابق گاڑی کی جعلسازی کے ذریعے محکمہ ایکسائز سندھ میں رجسٹریشن بھی کرائی گئی تھی اور اس چوری شدہ گاڑی کا رجسٹریشن نمبر بی آر ایس 279 ہے کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی درج ایف آئی آر کے مطابق گاڑی کی اسمگلنگ کے زریعے 30کروڑ 74 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کی گئی

کسٹمز ذرائع کے مطابق مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے وزارت خارجہ سے فروخت کی اجازت اور پاکستان کسٹمز سے این او سی اور ڈیوٹی ٹیکسز کی ادائگیوںکی رسیدیں درکار ہوتی ہیں ، اور یہاں پر حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندہ تمام قانونی تقاضوں کو مکمل کیئے بغیر اس چوری شدہ گاڑی کو رجسٹرڈ کیسے کر لیا؟ اس بات یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس غیر قانونی سرگرمیوں میں محکمہ سندھ ایکسائز کے افسران بھی ملوث ہیں جن کو شامل تفشیش کرنے کا امکان ہے

دو گرفتار ملزمان سے 24 قیمتی رائفلین اور پستول برآمد

زرائع کے مطابقاس جرم مین گرفتار 2 ملزمان کی نشاندہی پر ممنوعہ بور کی غیر ملکی ساختہ 24 قیمتیں رائفلیں اور پستول بھی ضبط کیئے گئے اور اس 21 ہتھیاروں کے لائنسس ملے ہیں جنکی مذید تحقیاقت جاری ہیں

اس حوالے سےایس ایس پی ساوتھ اسد رضا سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اسلحہ برآمدی کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ، اور کہا کہ پولیس کے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ کسٹم حکام نے اسمگل شدہ گاڑی کے حوالے سے جن افراد کو گرفتار کیا ہے ان کیے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے

leave your comment


Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top