Sun. Jun 9th, 2019

New cars prices With much how old cars will affect????

اسلام علیکم میں امید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہونگے آپ جس موضوع پہ میں بات کرنے والا ہو وہ ہے کہ پاکستان میں نیو گاڑیوں کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور آپ سب جانتے ہیں کہ اس کی وجہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت ہے تو مجھ سے بہت سے دوستوں نے پوچھا کہ نیو گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمت سے استعمال شدہ گاڑیاں مطلب پرانی گاڑیوں کی قیمت پر کوئی اثر پڑے گا تو میں اس سوال کا بڑی تفصیل سے جواب دیتا ہوں

دوستو جب نیو گاڑیوں کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں مثال کے طور پر ٹیوٹا کرولا جی ایل آئی مینول 1300cc انجن والی کار کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کردیتی ہے اور میں یہ ایک مثال دے رہا ہوں اس کی قیمت 22 لاکھ 50 ہزار ہے جب ایک لاکھ قیمت بڑھ جائے گی تو اس کی قیمت  23 لاکھ 50000 ہوجائے گی اب اگر کسی کسٹمر کے پاس 2350000مالیت نہیں ہے تو وہ تھوڑی استعمال شدہ گاڑی تلاش کرے گا یا پھر اس کے پاس اسے بھی کم بجٹ ہے اور اس نے ٹویٹا کرولا جی ایل آئی ہی لینی ہے تو وہ پھر کیا کرے گا استعمال شدہ گاڑی خریدے گا دوستوں جب نیو گاڑی کی پرائس بڑھ جاتی ہیں تو کسٹمر اپنے بجٹ کو  دیکھتے ہوئے پرانی گاڑی خریدنے مارکیٹ جاتا ہے جب مارکیٹ میں پرانی گاڑیوں کے کسٹمر زیادہ ہونگے تو آٹومیٹک پرانی گاڑیوں کی قیمتیں بھی زیادہ ہو جائیگی گاڑیوں کی قیمتیں پرانی گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں میں یہاں پر ایک اور مثال دوں گا سوزوکی مہران نیو ماڈل کی قیمت 850000 ہے اور اگر اس کی قیمت 9 لاکھ تک پہنچ جاتی ہے تو پھر 2017ماڈل سوزوکی مہران جو کہ سات لاکھ ستر تک مل رہی ہوتی ہے اس کی قیمت بھی زیادہ ہو جائے گی اسی طرح  2016 کی قیمت بھی بڑھ جائے گی میں نے آپ کے سامنے پیش کی ہیں میرا خیال میں ان سے ضرور اتفاق کریں گے اگر آپ کے پاس پرانی گاڑی ہے تو اس کی قیمت بھی آٹومیٹک بڑھ گئی ہے ایسا نہ ہو کہ آپ گاڑی سستی قیمت میں فروخت کر بیٹھیں اور کل کو جب آپ گاڑیوں کے مارکیٹ جایگے گاڑی لینے تو وہاں پر گاڑیوں کی قیمتیں سن کر آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے تو اگر آپ کے پاس کسی بھی کمپنی کی پرانی گاڑی ہے تو پہلے مارکیٹ کا جائزہ لے کر اس کو فروخت کریں میرا مقصد گاڑیوں کے حوالے سے آپ کی ہیلپ کرنا ہے اور انشاءاللہ میں اپنے مقصد میں پوری طرح کامیاب ہوچکا ہوں کیونکہ مجھے بہت سی کال کومنٹس اور میسج آتے ہیں کہ زوار بھائی آپ کی ویڈیوز اور آرٹیکل پڑھ کر ہمیں گاڑیوں کے حوالے سے کافی مفید معلومات ملتی ہے اور آج ہم اکیلے گاڑی خرید یا فروخت کر سکتے ہیں بس آج کے لیے اتنا ہی مزید معلومات کے لئے میری اس ویب سائٹ کو روزانہ وزٹ کرتا رہا کریں اپنا بہت خیال رکھنا اللہ حافظ

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *