before purchaing an old cars watch the Engine 5 things

السلام علیکم میں ہوں زوار عوان اور آج میں بہت ہی اہم ٹوپک پر بات کرنے والا ہوں آج کا  ہمارا ٹاپیک ہے استعمال شدہ گاڑی خریدنے سے پہلے انجن کی پانچ ایسی چیزیں ضرور دیکھنی چاہیے اور میں امید کرتا ہوں کہ آج کا یہ موضوع آپ کو بہت پسند آئے گا اگر پسند آئے تو میری اس پوسٹ کو شیئر ضرور کر دینا

تو اگر آپ پہلی بار گاڑی خریدنے جا رہے ہیں تو آپ نے اپنی آنکھیں کان اور دماغ کو حاضر رکھنا ہوگا آپ گاڑی خریدنے جاتے ہیں گاڑی کا مالک گاڑی کی بہت سی خامیاں آپ سے چھپا لیتا ہے تو میں آپکو ہمیشہ یہی مشورہ دوں گا کہ جب بھی آپ استعمال شدہ گاڑی خریدنے نکلا کریں کسی تجربے کار دوست یا رشتہ دار کو اپنے ہمراہ لے کر جایا کریں تو آج کے اس مضمون میں میں آپ کو پانچ انتہائی اہم چیزوں کے بارے میں بتانے والا ہوں جن کو استعمال شدہ گاڑی خریدتے وقت آپ نے ہمیشہ مدنظر رکھنا ہے گاڑی کی بیرونی اور اندرونی حالت دیکھ کر گاڑی کا اندازہ آسانی سے لگا لیتے ہیں لیکن گاڑی کا انجن اندر سے اس کے بارے میں معلوم کرنا تھوڑا مشکل کام ہے لیکن آپکا بھائی زوار ہمیشہ مشکل کام کو آسان بناتا ہے اورآج الحمدللہ میرے یوٹیوب چینل اردو ٹیوب اور ساتھ میں میری ویب سائٹ  زوار کار لوگوں کی گاڑیوں کے حوالے سے بہت ہیلپ ہو رہی ہے چلو میں آپ اپنے اصل موضوع کی طرف آتا ہوں اور آپ کو وہ پانچ چیزیں بتاتا ہوں جن کو مدنظر رکھ کر آپ گاڑی کے انجن کی حالت کو بہت آسانی سے خود سمجھ جائیں گے انشا اللہ

نمبر 1 دھویں کو دیکھیں  

ڈیزل گاڑیوں سے دھوئیں کا اخراج تو عام سی بات ہے لیکن اگر آپ پٹرول پر چلنے والی گاڑی لے رہے ہیں تو دونوں کو جانچنا بہت اہم ہے اگر دھواں نیلے رنگ جیسا ہے تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ گاڑی کا میں ٹرائل چل رہا ہے اگر صرف گاڑی اسٹارٹ کرتے وقت ہلکے نیلے رنگ کا دھواں نکلے اور بعد میں دھوئے کا رنگ ٹھیک ہو جائے تو پریشان بلکل نہیں ہویہ عام سی بات ہے عام طور پر پرانی گاڑیوں کے انجن پر  ایل کی تہہ جم جاتی ہے جو گاڑی اسٹارٹ کرتے ہوئے جلنے کی وجہ سے دھوئیں کا رنگ نیلا کردیتی ہے یہ پریشانی والی بات ہے بہتر رہے گا کہ آپ ایسی گاڑی خریدنے سے پرہیز کریں اگر دھوئیں کا رنگ گاڑی اسٹارٹ کرنے کے بعد بھی سیاہی مائل رہے تو اس کے انجن میں کاربن جمع ہونے کا بھی خدشہ ہے

نمبر 2تیل     سے متعلق تمام چیزیں پرکھیں

  کسی چھوٹی چھڑی کے ساتھ آئل کی تعداد اور معیار چیک کریں اگر یہ گدلہ اور گاڑھا ہے تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ گاڑی کے موجود مالک کو طویل عرصے سے آئل تبدیل کرنے کی فرصت ہی نہیں ملی گاڑی کا بونٹ کھولنے کے بعد انجن کے قریب جمے ہوئے تیل کے نشانات پر غور کریں پرانی گاڑیوں میں عموما گدلے تیل نشانات موجود ہوتے ہیں جو زیادہ پریشانی کی بات تو نہیں ہے لیکن اگر ا نجن کے اوپر یا آس پاس کے تازہ لگ رہا ہے تو یہ تیل ٹپکنے کی نشانی ہوسکتی ہے اور مستقبل میں اس مسئلے کو حل کرنے پر آپ کا بہت سا وقت اور پیسہ بھی خرچ ہو سکتا ہے تازہ تیل کے نشانات یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ گاڑی میں کسی اناڑی نے کام کیا ہے مزید بہتر جائزے کے لیے آئل ڈھکنا  کھولیں جھانک کر دیکھیں اگر یہاں آپکو سیاہ کاربن کی تہہ نہیں نظر آ رہی اور ہر چیز صاف ستھری ہے تو یہ اچھی علامت ہے گاڑی کے موجودہ مالک سے یہ بھی دریافت کریں کہ گاڑی زیادہ وقت کہاں کھڑی کی جاتی ہے اس جگہ کا بھی معائنہ کریں آیا وہاں اہل گرنے کے نشانات تو نہیں ہے

نمبر  3 سرد کار کا جائزہ لیں

گاڑی کا ریڈی ایٹر کھولیں اور دیکھیں کہ موجودہ مالک نے گاڑی میں درجہ حرارت معمول پر رکھنے کے لیے سرد کار کا استعمال کیا ہے یا نہیں پرانی گاڑی رکھنے والے بہت سے افراد سے لگوانے میں کوتاہی برتتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ  ریڈی ایٹر کے ڈھکنے کو بھی دیکھیں اگر یہ ڈھکن زنگ آلود ہے تو اس کا مطلب گاڑی کو طویل عرصے تک سادہ پانی پر چلایا گیا ہے اس صورت میں آپ کو بوتل کے آس پاس بھی نشانات ملیں گے یہ عیاں ڈھکنے پر پانی کے ساتھ دل کے نشانات تو نہیں ہے اگر آپ کو وہاں چکنائیاں جھاگ والا پانی نظر آئے گاڑی سے دور رہنے میں ہی بہتری ہوگی

نمبر4 انجن کی آواز سنیں

گاڑی کو دیر تک بند رکھیں اور پھر اسٹارٹ کریں اس طرح آپ انجن کی درست حالت کا اندازہ لگا سکیں گے مستقبل چلنے سے انجن گرم ہوجاتا ہے اور بہت سے عیب چھپا جاتا ہے جنہیں آپ ٹھنڈے انجن کے ساتھ ہیں پرکھ سکتے ہیں گاڑی سٹارٹ کرتے ہوئے انجن سے تھوڑی بہت آواز آنا تو عام سی بات ہے اس کے لیے پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے یہ آواز انجن اسٹارٹ ہو جانے کے بعد غیب ہو جانی چاہیے لیکن اگر انجن اسٹارٹ ہوتے ہوئے بہت زیادہ شور کرے تو یہ قابل تشویش ہے ایک بار گاڑی تیار ہوجائے تو آہستہ سے آگے بڑھائیں ایا انجن سے کوئی غیر معمولی آواز آرہی ہے یا نہیں آرہی اگر انجن میں سے اسٹارٹ کرتے ہوئے یا بعد میں آواز آئے  تو فوری کسی تجربہ کار فرد کی رہنمائی حاصل کریں انجن کو دوبارہ بنوانا بہت مہنگا کام ہے اور آپ پہلی گاڑی لے رہے ہیں تو ایسے مشکل کاموں میں پڑنے سے پرہیز کریں ورنہ خراب انجن والی گاڑی پہلے ہی ہفتے مکینک حضرات کے پاس کھڑی ہو گئی اور آپ کس انتہائی برے تجربے کے بعد گاڑی لینے سے توبہ کر لیں گے

نمبر5 گاڑی کو خود چلائیں

گاڑی خریدنے سے پہلے اس کو خود چلا کر دیکھیں اس سے آپ کو نہ صرف گاڑی بلکہ اپنی سہولت کا بھی اندازہ ہوگا کہ آیا اسے چلاتے ہوئے آپ کو کسی قسم کی مشکلات پریشانی کا سامنا تو نہیں کرنا پڑ رہا ہو سکتا ہے کہ گاڑی بہت اچھی ہوں لیکن آپ اسے چلاتے ہوئے سکون محسوس نہ کریں اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جنھیں نظرانداز نہیں کرنا چاہیے کا حصہ ہے لیکن بہرحال اس کی اہمیت ایک ہی سے ہی کی ہے اس طرح ٹرانسمیشن بھی گاڑی ایک اہم حصہ ہے گاڑی چلاتے ہوئے آپ ٹرانسمیشن کو بھی جان سکتے ہیں گاڑی کو تیز رفتاری سے بھی چلائیں اور انجن اور ٹرانسمیشن کی کارکردگی پر غور کریں کھڑی گاڑی میں بہت کچھ پایا جا سکتا ہے لیکن جب آپ گاڑی خود چلا کر دیکھیں گے تو پھر   تو آپکو گاڑی کے متعلق بہت سی چیزیں واضح طور پر معلوم ہو جائیگی

یہ چند چیزیں تھیں جن پر غور کرکے گاڑی کو خریدنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں ٹھیک ہے گاڑی ایک بہت بڑی  مشین ہے اس میں بہت سی چیزیں جانچی جا سکتی ہیں جن کا احاطہ ایک تحریر میں ممکن تو نہیں تھا پھر بھی میں نے کوشش کی کہ میں کچھ نہ کچھ آپ کو رہنمائی فراہم کرسکوں مزید استعمال شدہ گاڑیوں کے خریدنے کا تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو میری اس ویب سائیٹ کی پوسٹ کو ضرور وزٹ کیا کریں اور میرے یوٹیوب چینل مائی اردو ٹیوب کو سبسکرائب کرلی تاکہ آپکو مزید تجربہ ہو جائے اور آپ ایک اچھی گاڑی خرید سکیں میں امید کرتا ہوں آپ میری اس تحریر کو ضرور شیئر گے

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *