سڑکوں کی انتہائی خراب حالت اور بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے آج بہت سے افراد کیلئے گاڑی ڈرائیو کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے کچھ لوگ تو ایسے بھی ہیں جہنوں نے گاڑی خود چلانے کے بجائے ڈرئیور رکھہ لیا ہے اور کچھہ نے ٹیکسی پرسفر کرنا شروع کر دیا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہےکہ اتنی پریشانی کے باوجود گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اک تحقیق سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ خواتین کے گاڑی چلانے میں تیزی آرہی ہے گوکہ خواتین ہر طرز کی گاڑی چلا سکتی ہیں تاہم میں یہاں 5 گاڑیوں کا زکر  کرتا ہوں جو نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ ڈرائیو کرنے میں بھی آسان ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کواتین میں ان گاڑیوں کی مقبولیت بڑہ رہی ہے 

                                     سوزوکی مہران  

سوزوکی مہران پاکستان ہی میں تیار کی جاتی ہے اور اس کا شمار سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی گاڑیوں میں ہوتا ہے یہ مرد اور خواتین میں یکساں مقبول ہے سوزوکی کی برانڈز کے قابل اعتماد ہونے کی وجہ سے اس گاڑی کی بعد از استعمال قیمت بھی اچھی مل جاتی ہے اس مختصر حجم اور کم قیمت خواتین کی پسندیدگی کی وجوہات میں سے ہیں 

                                                                              ڈائی ہاٹسو میرا

  ڈائی ہاٹسو میرا پاکستان میں دستیاب گاڑیوں کین فہرست میں تازہ ترین اضافہ ہے یہ 660سی سی کی انتہائ مختصر لیکن دیدہ زیب گاڑی ہے جسے خواتین ڈرائیوروں میں پسند کیا جا رہا ہے اوسط بجٹ کی یہ گاڑی اک مختصر خاندان کیلئے بہترین ہے دیگر برآمد شدہ گاڑیوں کے برعکس اس کے پرزہ جات باآسانی دستیاب ہیں اور بعد ازاستعمال فروخت بھی اچھی قیمت میں مل جاتی ہے 

                                                                سوزوکی آلٹو

سوزوکی کی دوسری گاڑی اس فہرست میں شامل ہے جو خواتین میں بہت مقبول ہے سال 2012 تک آلٹو پاکستان میں بنائی جاتی رہی یہ گاڑی اپنی عمدگی ایندھن کی بچت سنبھالنے میں آسان ہونے کے باعث خواتین میں کافی مقبول ہے 

                                                                          ٹویٹا وٹز 

ٹویٹا وٹز بھی خواتین میں سب سے زیادہ استمعال کی جانے والی گاڑی ہے یہ سب مختصر گاڑی تین یا 5 دروازوں کیساتھ آتی ہے لیکن زیادہ تر خواتین 5 ڈورز والی وٹزکو پسند کرتی ہیں یہ

گاڑی اپنے چھوٹے سائز اور مظبوط گرفت کی وجہ سے خواتین کیلئے چلانا آسان ہے گاڑی میں سفر بہت آرام دہ ہے جبکہ بیرونی انداز کافی خوب صورت اور دلش ہے 

 

                                                 ٹویٹا پاسو

ٹویٹا وٹز کے بعد ٹویٹا کی سب سے زیادہ مقبول ہیچ بیک ٹویٹا پاسو ہے گزشتہ چند سالوں کے دوران اس نے پاکستان میں کافی مقبولیت حاسل کی ہے ٹویٹا پاسوایک چھوٹی گاڑی ہے لیکن اسکا اندورنی حصہ ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے  کہ یہ دیگر ھم پلہ گاڑیوں کے مقابلے میں قدرے بہتر جگہ فراہم کرتی ہے ڈیش بورڈ کا ڈیزائن بھی کشادگی کا احساس دلاتا ہے مسافروں کی حفازت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں آئربیگ کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے یہ گاڑی زیاد سفر کرنے والی خواتین کیلئے انتہائی موزوں ہے  کیونکہ ئہ ٹویٹا وٹز سے سستی ہے اور کم خرچ بھی ہے 

تو کیسارہا آج کا بلاگ اگر آپکو پسند آیا ہے ٹو براہ مہربانی اس کو شئر ضرور کرنا ارو کمینٹس میں اپنی رائے سے ضرور نوازنا اب آپ کا ہوسٹ زوار اعوان آپ سے اجازت چاھتا ہے خدا آپ کا حامی و ناصر رہے