Mon. Jun 3rd, 2019

پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں

السلام و علیکم رحمت اللہ وبراکاتہ دوستوں میں ہوں زوار عوان اور آج ہم بات کریں گے پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں کے بارے میں جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں گزشتہ چند روز کے دوران روپے کی بڑھتی قدر اور ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں ایک ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی قیمتیں میں اضافہ کرتے ہوئے گذشتہ دوماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر گرنے کا اس کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں اور سزوکی والوں کو کچھ زیادہ ہی جلدی ہوتی ہے اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے کی سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی چالیس ہزار سے ایک لاکھ تک کی مدت میں اضافہ کیا ہے سوزوکی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار مہران کلٹس اور ویگنار کی قیمتیں 40 ہزار روپے تک بڑھا دی گئی ہیں یعنی کی جو پہلے آپ قیمت ادا کرتے تھے اب آپ کو 40000

زیادہ قیمت ادا کرنی ہوگی پاکستان میں 1300سی سی کیٹگری کی سوفٹ کار کی قیمتوں میں بھی ایک لاکھ روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے موٹر سائیکل کے لیے ساڑھے چھ ہزار روپے تک اضافی رقم بھرنا ہوگی ہنڈا کے موٹر سائیکل چار ہزار روپے تک مہنگے کیے گئے ہیں جاپان کے علاوہ پاکستانی گاڑی سازوں کو بھی ڈالر میں اضافہ نہیں بھایا جس کا ثبوت دیتے ہوئے مقامی سطح پر تیار ہونے والی موٹر سائیکل ہائی اسپیڈ 4000 اور یونیک موٹرسائیکل کی قیمت دو ہزار روپے تک بڑھا دی گئی ہے روڈپرنس اور این جی موٹرز خریدنے کے لیے آپ کو 1000 روپے اضافی بھرنا ہوگا تو فرینڈ یہ ایک چھوٹی سی خبر تھی میں نے سوچا میں آپ کے ساتھ شیئر کردو اور اگر جس طرح کی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ڈالر کی قیمت مزید بڑھنے کے امکانات ہیں تو سمجھ لیں گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہوجائے گا اور اس سے پہلے بھی آپ سب جانتے ہیں کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں گاڑیوں کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے تو جواب صورتحال بن رہی ہے تو میرے خیال میں ہمیں سائیکل پر گزارا کرنا ہوگا کیونکہ گاڑیوں کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بھی متوقع ہے قصہ مختصر ڈالر کی قیمت بڑھتی جائے گی تو پاکستان میں آٹومیٹک چیزوں کی قیمت بھی بڑھ جائے گی اللہ پاک سے دعا ہے کہ پاکستانی عوام کو اللہ پاک ہی اپنی حفظ و امان میں رکھے اور خصوصی رحم کرے ورنہ عام آدمی کا جینا مشکل سے مشکل ہوتا جا رہا ہے پوسٹ پسند ہے تو پلیز شیئر ضرور کرنا اور کمنٹس باکس میں اپنی رائے کا اظہار لازمی کیا کریں تاکہ میری  آپ حوصلہ افزائی ہوسکے اب آپ کا ہوسٹ زوار اعوان اجازت چاہتا ہے اپنا بہت خیال رکھنا اللہ آپ کا حامی و ناصر رہے

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *