پاکستان میں موجود جاپانی 660 سی سی انجن والی گاڑیاں

اسلام علیکم میں  آج کو بتانے والا ہو ں پاکستان میں موجود 660 سی سی انجن کی مالک  مشہور گاڑیاں دوستو اس وقت پاکستان  800 سی سی سے کم انجن کی حامل گاڑیوں کی مانگ میں دن بدن  اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور پاکستان میں لوکل سطح پر  660 سی سی انجن کی کوئی گاڑی موجود نہیں تو ان گاڑیوں کو ہمیں جاپان سے امپورٹ کرانا پڑتا ہے اوار ان جاپانی 660 سی سی گاڑیوں کی مقبولیت کی بڑی وجہ مناسب قیمت کے ساتھ کم خرچ مطلب  ایندھن کی بچت کیوں کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور جاپانی گاڑیوں کے ایکسڑافیچرز بھی ان کو اور مقبول بنا دیتی ہیں جو کہ ھم کو لوکل آٹومیکرز ناقص میٹریل اور زیادہ پرائس میں گاڑیاں دیتے ہیں تو آج میں آپکو 5  ایسی ٹاپ ترین گاڑیوں کا بتانے والا ہوں کو آپ کو 12 اور 14  لاکھ کے درمیان آسانی سے مل جاتی ہیں 

نمبر1 سوزوکی ویگن آر  اسٹنگ رے  جاپان اسمبلڈ۔۔2014/2016

جیسا کے آ پ جانتے ہیں کے لوکل سطح پر جو ہمیں ویگنار مل رہی ہے اس میں ہمیں نہ ہونے کے برابر فیچرز ملتے بلکہ  وی ایکس میں تو ہم کو پاور اسٹئرنگ تک بھی نہیں ملتا اور اگر میں بات کروں جاپانی ویگن آر کی تو اس میں  آ ٹومیٹک ٹرانسمیشن آئرز بیگز پش اسٹارٹ انجن کلائمنٹ کنٹرول اے سی  نیوی گیشن سسٹم  پارکنگ سنسر اور بہت سے ایسے فیچرز جو ہمیں لوکل اسمبلڈ میں تو بلکل نہیں ملتے  ۔سوزکی ویگن آر کو جس سب زیادہ پسند کرنے کی اہم وجہ اس کی سپئر پارٹس کی دستیابی ہے بڑے شہروں میں اس کے سپئرپارٹس آسانی سے مل جاتے ہیں البتہ چھوٹی شہروں میں پارٹس کا اشو بن سکتا ہے ،سوزوکی ویگنار جاپانی آپ کو 11سے 14 لاکھ کے بجٹ میں  مارکیٹ سے آسانی سے مل جاتی ہے 

نمبر 2 ڈائی ہاٹسو میرا ۔2014۔2016

ڈائی ہاٹسو  اور ٹویٹا دونوں کی جانب سے بطور میرا یا پکس پیش کیا جانے والا یہ ماڈل پاکستان کے کس بھی بڑے شہر  کی سڑکوں پر عام ہے  اس کی مناسب قیمت  کے ساتھ اسٹاپ ۔اسٹارٹ انجن اور وسیع انٹرئیر اس کی خوبیوں میں اضافہ کرتا ہے ۔اور ساتھ میں ایکو آئیڈیل فیچر جو انجن کی کی غیر استعمال  شدہ طاقت کو بجلی کی توانائی میں محفوظ کرتا ہے اس زمرے کے دیگر ماڈل سے یہ بہتر ایندھن کی بچت دیتی ہے او ر رش والی جگہ پر  ڈرائیونگ کے لئے زبردست ہے یہ گاڑی آپکو مارکیٹ میں 12 سے 14 لاکھ کے بجٹ میں مل جاتی ہے

نمبر 3 ڈائی ہاٹسو موو 2014سے 2016

ڈائی ہاٹسو موو 800 سی سی سے کم انجن کی کیٹگری میں ایک اور بہترین پسند ہے ۔ جو اپنے مختصر حجم کی وجہ سے مارکیٹ میں بہت مقبول ہے۔ کیونکہ یہ ایک آرام دہ گاڑی ہے اور چھوٹے موٹی گلیوں اور  موڑ کاٹنے میں کافی آسان ہے۔اور پارکنگ کے لئے بھی کافی آسان ہے  اس کی بھی پرائس مارکیٹ میں 12 سے 14 لاکھ ہے 

نمبر 4 نسان ڈیز ہائے وے اسٹار مٹسو بشی 2014 سے 2016 ماڈل

نسان ڈیز مٹسو بشی کی جانب سے  ای کے کی نام سے فروخت کی جانے والی گاڑی ہے بہت سی سہولیات کی ساتھ یہ ایک چھوٹی گاڑی ہے اس زمرے کی گاڑیوں میں جو روایتی فیچرز ہوتے ہیإ اس کے علاوہ اس میں 360 ڈگری کی مانیٹرنگ / پارکنگ کیمرے بھی ہوتے ہیں جو کہ گاڑی کے ہر سمت مناظر دیتے ہیں ی۔جو کے کافی مدد گار ثابت ہوتے ہیں  بالخصوص چھوٹی سڑکوإ پر اور رش والی جگہوں پر اس کی قیمت بھی 12 سے 14 لاکھ ہے

نمبر5 ہنڈا این ون 2014 سے 2016 ماڈل

اس گاڑی کو جو دوسری گاڑیوں سے مختلف بناتی ہے یہ ایک اسپورٹی  سٹی جیسی لک دیتی ہے ۔ اگر آپ اسکے سامنے والے حصے کو دیکھیں گے تو آپکو منی کوپر یاد آئی گی ۔ اور بیک سائیڈ سے یہ گاڑی مشہور زمانہ فئیٹ 500 سے ملتی جلتی ہے۔ گو کہ  یہ فہرست میں موجود گاڑیوں جتنی کشادہ تو نہیں ہے لیکن اس کی انٹیرئیر پینل میں معیاری فنشنگ ،فیبرک اور ٹیکسچر  ضرور ملتا ہے  جو کے چھونے میں  بہت عمدہ لگتا ہے ۔  ہنڈا این ون روز مرہ کی گاڑی ہے جو کے آپ کو مصروف سڑکوں پر لطف دے گیا اس کی مارکیٹ میں قیمت 11 سے 14 لاکھ ہے 

Please follow and like us:

4 thoughts on “پاکستان میں موجود جاپانی 660 سی سی انجن والی گاڑیاں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *