محفوظ سفر کیلئے آپ کی گاڑی کے متوازن پہیوں کی اہمیت

محفوظ سفر کیلئے آپ کی گاڑی کے متوازن پہیوں کی اہمیت
محفوظ سفر کیلئے آپ کی گاڑی کے متوازن پہیوں کی اہمیت

دوستو بہت سے لوگ گاڑیوں کے پہیے متوازن رکھنے، جسکو عام طور پر ویل بیلنسنگ کہتے ہیں تو عام طور پر اس معاملے میں انتہائی غیر زمداری کا مظاہرہ کرتے ہیں ،اکثر وہ لوگ جونئی گاڑی خریدتے ہیں ، نئی گاڑیوں میں بہتر سپنشن کی وجہ سے گاڑی چلانے والے کو لرزش محسوس نہیں ہوتی ، لیکن جو پرانی گاڑیوں میں ایسا نہیں ہوتا اس لئیے بروقت پتہ چل جاتا ہے کہ اب آپ کے پہیوں کا توازن بگڑ رہا ہے اور ان کی ٹھیک کرانے کی آپکو ضرورت محسوس ہوتی ہے ،اگر آپ اپنی گاڑی کے چاروں پہیوں کو متوازن رکھیں گے تو آپکو بہت سے فائدے ہوں گے ،آپ اسے نہ صرف اک مقررہ وقت پر چیک کراوتے رہا کریں بلکہ جب ضرورت محسوس ہو تب بھی اسکی طرف توجہ ضرور دیا کریں خاص طور پر جب آپ نئے ٹائرز یا پہیے لگواتے ہیں یا پھر سپنشن میں کسی قسم کام کرواتے ہیں تو اس کے بعد اسے ضرور درست کروا لینا چاہیے ،اس میں سب سے بڑا اور اہم فائدہ آپ کو ہو گا وہ آپ کو گاڑی چلانے میں آسانی محسوس ہوگی،اگر آپ کی گاڑی کے پہیے متوازن ہوں گے تو وہ ہر کسی موسم اور سڑک کی خراب حالت پر بھی آپ کو بہت بہتر کارکردگی دکھا سکیں گے،

گاڑیوں کے  ٹائرز جب بھی تبدیل کرائیں تو اکثر بیلنسنگ کو چیک کیا جاتا ہے لیکن پھر بھی روز مرہ کے استمعال کی وجہ سے اس میں تبدیلی واقع ہو سکتی ہے اسلیئے ضروری ہے کہ آپ ہر 10 سے 15 ہزار کلومیٹرز گاڑی کو استمعال کرنے کے بعد ویل بیلنس ضرور کروائیں ،اس سے آپ کو گاڑی،سیٹ فلور ، اسٹیئرنگ وغیرہ پر کسی قسم کی لرزش محسوس نہیں ہوگی ،جس سے آپکی گاڑی پر زیادہ بہتر گرفت رہے گی

ذیل میں چند علامات  درج کرتا ہوں جس  کو محسوس کرکے آپ اندزہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کی گاڑی کو ویل بیلسنگ کی ضرورت ہے

الف؛عام رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے اسٹیئرنگ میں لرزش

ب؛ عمومی رفتار سے کچھہ تیز گاڑی چلاتے ہوئے سیٹ یا فلور میں لرزش 

ج؛  ٹائرز پر موجود نشانات کا غیر معمولی شکل اختیار کر جاناجو کہ گاڑی کے پس پشت اور بھی بہت سے زیادہ عوامل کارفرما ہوسکتے ہیں لیکن زیادہ تر شکایات پہیوں کے توازن خراب ہونے کی صورت میں ہوتا ہے ، مارکیٹ میں موجود بہترین کمپنی کے ٹائرز بھی اسی وقت معیاری کام کرتے ہیں جب ان کو ٹھیک طرح سے لگایا گیا ہو، اگر آپ کی گاڑی کے چاروں پہیے متوازن ہوں گے تب  آپ کا سفر محفوظ اور  باسہولت رہے گا چاہے آپ کسی بھی موسم میں ہیں ،یا کسی بھی قسم کی سڑک پر تیز گاڑی چلا رہے ہوں تو آپ بہت سے مسائل سے بچ سکتے ہیں اور میں امید کرتا ہوں آپ میری ھدایات پر مکمل عمل کریں گے ،اور آپ اک پرسکون سفر کریں گے تو کیسا رھا ھمارا آج کا ٹاپک اگر آپکو پسند آیا ہے تو اس کو شئیر ضرور کرنا اور کمینٹس میں اپنی رائے کا اظہار بھی ضرور کرنا اب آپ کا دوست آپ کا ھوسٹ آپ کا بھائی زوار اعوان آپ سے اجازت چاہتا ہے اپنا بہت خیال رکھنا الللہ حافظ

 

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *